Thursday 9 August 2012

طالبان کی عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی


طالبان کی عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی


 شول: طالبان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو دھمکی دی ہے کہ آگر انھوں نے طالبان کے قبائلی گڑھ، وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کرنے کی کوشش کی تو انھیں ہلاک کردیا جائے گا۔

حلانکہ پاکستانی طالبان خود بھی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے رہے ہیں لیکن طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ عمران خان کا خود کو لبرل کہنا ہے ، ایک ایسا لفظ جسے طالبان بے دین لوگوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔

احسان نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ طالبان کا جنوبی وزیرستان میں مضبوط گڑھ ہے اور یہ کہ وہ عمران خان کو ہلاک کردیں گے۔

حلانکہ کچھ ناقدین نے عمران خان کے خیالات اور ان کے قدامت پسند رہنماؤں سے قریبی تعلقات کی بناہ پر انھیں ‘طالبان خان’ کا لقب دے دیا تھا۔

عمران خان متعدد بار اپنے آپ کو ٹی وی انٹرویوز میں لبرل کہہ چکے ہیں اور ساتھ میں یہ بھی واضع کرچکے ہیں کہ وہ لبرل ضرور ہیں لیکن اسلامی تعلیمات پر عمل بھی کرتے ہیں۔

لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان جیسے لبرل آدمی کی ضرورت نہیں اور ڈرون حملوں کے خلاف جنگ میں وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

فوری طور پر عمران خان کی پارٹی سے کوئی بھی اس بارے میں تبصرہ کرنے کے لیئے مل نہ سکا۔

واضع رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں وزیرستان تک ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کریں گے۔

امریکی ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے کہا کہ وہ انتخابی سیاست میں حصہ لینے والے ہر پارٹی خواں وہ مذہبی جماعتیں کیوں نہ ہو، اس کو نشانہ بنائیں گے۔۔

احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ انتخابی سیاست سیکولر ازم کا حصہ ہے۔اور طالبان سیکولرازم کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پاکستانی ملٹری نے سن دو ہزار چھ میں طالبان کے خلاف جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی تھی اور یہ دعوی کیا تھا کہ بہت حد پاکستان ملٹری نے وہ جگہ طالبان سے خالی کرالی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please post your comment here.